16 جون 2010 - 19:30

ہندوستانی دفاعی ماہرین نے دنیا کی سب سے تیز سُرخ مرچ کو استعمال میں لاتے ہوئے دھماکہ خیز ہینڈ گرینیڈ تیار کر لیا ہےجو دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے باہر لانے میں انتہائی مددگارثابت ہوگا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی دفاعی ماہرین نے دنیا کی سب سے تیز سُرخ مرچ کو استعمال میں لاتے ہوئے دھماکہ خیز ہینڈ گرینیڈ تیار کر لیا ہےجو دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے باہر لانے میں انتہائی مددگارثابت ہوگا۔

یہ ہینڈ گرینیڈ بالکل غیر مضر اور زہریلی گیسوں سے پاک ہتھیار ثابت ہوگا۔ تجربے کے دوران مجمع پر پھینکے گئے اس ہینڈ گرینیڈ نے دھول مٹی میں تیزی اور جلن پیدا کردی جس نے آنکھوں کو دیکھنے سے یکسر محروم اور سانس لینے میں دشواری پیدا کی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہینڈ گرینیڈ دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے باہر لانے میں انتہائی مددگارثابت ہوگا۔

.........

152/